سوئٹزر لینڈ :چودھری رفاقت وینک، چودھری عاطف وینک، چودھری عمر وینک کی فیملی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

0

لوزان،سوئٹزرلینڈ (عمران مزمل سے) دنیا بھر کی طرح سوئٹزرلینڈ میں بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے کی رحمتوں فضیلتوں برکتوں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات روزے داروں کی افطاری کروانے میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے رہے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں مقیم پاکستان کی کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت چودھری رفاقت وینک، چودھری عاطف وینک، چودھری عمر وینک فیملی کی جانب سے پاکستانی اور فرنچ مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام ۔ سوئس میں مقیم پاکستان کی اہم شحصیات نے افطار ڈنر میں بھرپور شرکت کی اور کثیر یکجہتی کا عملی نمونہ پیش کیا۔

وینک فیملی ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری عشرے میں پاکستانی اور دیگر مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرتی آ رہی ہے۔

افطار ڈنر کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمران مزمل نے حاصل کی، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضیلتوں برکتوں اور شب قدر کی راتوں پر بیان کرتے ہوئے کہا رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی ایک اہم خصوصیت اعتکاف ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک معمول تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے۔

حضرت ابن عمررضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شریف کے آخری دس دنوں کا اعتکاف فرماتے تھے، احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ کا اعتکاف خاص طور پر لیلة القدر کی تلاش اور اس کی برکات پانے کے لیے فرماتے تھے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اور اسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔

اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، ارشاد ہوا: ”ہم نے قرآن کریم کو شب قدر میں نازل کیا ہے۔

وینک فیملی کے افراد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ اللہ کا ہم پر بڑا احسان ہے، اللہ نے ہمیں یہ توفیق عطاء فرمائی اور شرف بخشا ہم نے نا صرف پاکستانی بلکہ مسلم کمیونٹی کی افطاری کروائی۔ آخر میں وینک فیملی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!