سویڈن:یوم پاکستان کے موقع پر شیخ برادران شیخ سعید احمد اور حافظ سجاد احمد کی جانب سے اسٹاک ہوم میں افطاری کا اہتمام
اسٹاک ہوم (تارکین وطن نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر شیخ برادران شیخ سعید احمد اور حافظ سجاد احمد نے اسٹاک ہوم میں اپنے دفتر کے ایک خوبصورت ہال میں شاندار افطاری کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کیا گیا ۔
اس تقریب کا آغاز حافظ سجاد احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، مقررین میں سے رانا لیاقت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یہاں کی سیاست میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں میں نے اپنی بلدیہ میں ایک یادداشت پیش کی ہے کہ اس علاقے میں مسلمان اکثریت میں ہیں اور وہ اپنے تہواروں پر چھوٹی کر سکے۔
سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ مقامی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ اچھے شہری بن سکیں۔
اس کے علاوہ سردار تیمور عزیز، عمیر ضیاء بھٹی، چوہدری افتخار حیدر، اور راجہ بلال نے بھی اظہار خیال کیا۔
آخر میں سعید شیخ احمد نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ میں سویڈن کی سیاسی جماعت KD کا رہنما اور مسلم لیگ ن سویڈن کا صدر بھی ہوں اور اسی سلسلے میں میں نے اپنی پارٹی کے اراکین کو پاکستان اور کشمیر کا دورہ کروا یا ہیں تا کہ پاکستان اور سویڈن میں مزید کاروباری مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
اس تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجتے رہے ۔ آخر میں شرکاء نے حافظ سجاد احمد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس عظیم الشان افطار پر شیخ بردران کا شکریہ بھی ادا کیا۔