پیرس:سائنس ڈپلومیسی بین الاقوامی چیلنجوں کا مشترکہ حل تلاش کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے کی کلید ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ

0

پیرس (سلطان محمود سے) سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سائنس ڈپلومیسی کے بارے میں افتتاحی عالمی وزارتی ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر ممتاز بلوچ نے درج ذیل اہم نکات پیش کیے، سائنس ڈپلومیسی بین الاقوامی چیلنجوں کا مشترکہ حل تلاش کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے کی کلید ہے۔

گلوبل ساؤتھ کو عالمی سائنسی ادارے میں مکمل شرکت کے لیے نظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تقسیم کو ختم کرنے، سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی ترقی اور اختراع کو جمہوری بنانے کی ضرورت ہے۔

سائنس ڈپلومیسی میں پاکستان کا سفر عالمی علم کے اشتراک، باہمی تحقیق اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سائنسی اختراعات کے فروغ کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، بین الاقوامی برادری کو سائنس میں تعمیری شراکت داری قائم کرنے اور کھلی اور محفوظ سائنس کو آگے بڑھانے کے لیے گلوبل کمپیکٹ کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!