ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل فیصل آباد کے زیرانتظام حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے آستانہ عالیہ میں روحانی وجدانی و ایمان افروز محفل کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) ادارہ نور الاسلام انٹرنیشنل فیصل آباد کے زیر انتظام مولائے کائنات حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کی یوم شہادت کی مناسبت سے آستانہ عالیہ میں خصوصی روحانی وجدانی و ایمان افروز محفل و افطار پارٹی کا انعقاد ۔
محفل کی صدارت ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کی۔ صاحبزادہ شعیب احسن مدنی نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کی شان میں منقبت پیش کر کے محفل میں وجدانی کیفیت طاری کر دی ۔
اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشنے کے لیے علامہ غلام اکبر ساقی ، علامہ محمد ریاض کھرل، علامہ پیرصدیق الرحمن خالقی ، مفتی مظفر اقبال ، علامہ تنویر طاہر راٹھور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ کی ذات اقدس دین اسلام کی اثاث ہے انکے بیٹے حضرت امام حسین جنت میں نوجوانوں کے سردار انکی اہلیہ فاطمۃ الزہرہ جنتی عورتوں کی سردار جبکہ انکے سسر حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نبیوں کے سردار ہیں اس لحاظ سے انکی شان و عظمت کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ شیر خدا حضرت علی مرتضیٰ کی حیات طیبہ عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے جسکا نور تاابد جاری و ساری رہے گا ۔ محفل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی ۔