چوہدری ارمغان سبحانی کو وفاقی وزیرِ مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نامزد ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر چوہدری خالد محمود ہنجرا اور مقصود احمد بٹ کی قیادت میں وفد کی مبارکباد

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) وریو خاندان کے چشم و چراغ چوہدری ارمغان سبحانی کو وفاقی وزیرِ مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نامزد ہونے پر اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا اور مسلم لیگ ن عمان کے سینئر نائب صدر مقصود احمد بٹ کی قیادت میں وفد نے وریو ہاؤس میں جا کر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چوہدری ارمغان سبحانی کے چھوٹے برادران سابق چیئرمین یو سی وریو چوہدری منظور سبحانی ،بزنس مین چوہدری ناصر سبحانی ،سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چوہدری رضا سبحانی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]