نریندر مودی عالمی دہشت گرد ،عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے ،جذبہ ایمان و شہادت سینے سے لگا کے رکھتے ہیں،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) بھارت نے رات کی تاریکی میں مساجد اورعام عوام پہ میزائل حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ نریندر مودی ایک تخریبی ذہن کا انسان ہے جسکا ماضی اس بات کی گواہی دیتا ہے خطہ کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ اس جلاد سے ہے ۔
بھارت یہ نہ سوچے کہ وہ آبادی و رقبہ کے لحاظ سے بڑا ملک اور وسائل زیادہ ہیں جنگ جیتنے کے لیے جذبہ ایمانی کا ہونا ضروری ہے جو بھارت کی افواج کے پاس نہیں ہو سکتا ۔ مسلح افواج پاکستان فضائیہ نیوی اور پاکستان کی پچیس کروڑ عوام جب وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر میدان عمل میں کودتی ہے تو پھر یقیناً فتح اسکا مقدر بنتی ہے ۔
انہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہے جام شہادت نوش کر سکتی ہے لیکن وطن کی مٹی پہ انچ نہیں آنے دے گی ہمیں فضائیہ کے نوجوانوں پہ فخر ہے جنہوں نے مختصر وقت میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا فتح و نصرت پاکستان کا مقدر ہے اللّٰہ تعالیٰ کا اس دھرتی پہ اپنا خاص کرم و فضل ہے بھارت کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے وگرنہ خطہ میں لگی آگ سے پوری دنیا جل اٹھے گی پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر ہے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق جلد از جلد حل کروائیں وگرنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں ۔