چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، وائٹ پیپر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے ” نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی ” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا، جو مقدمے اور اختتامی کلمات کے علاوہ چھ حصوں پر مشتمل ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی کا عمل چینی خصوصیات کی حامل قومی سلامتی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ایک جامع، نظاماتی اور نسبتاً بڑی سلامتی ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، اعلیٰ معیاری ترقی اور اعلیٰ معیاری سلامتی کے درمیان اچھے تعامل کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور کھلے پن اور سلامتی کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھتا ہے۔

وائٹ پیپرمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گلوبل سکیورٹی انیشٹو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا "سلامتی باب ” ہے۔چین مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ قواعد کے حامل عالمی حکمرانی کے نظریے کی پیروی کرتا ہے، حقیقی کثیرالجہتی پر قائم ہے اور عالمی سلامتی کے حکمرانی کے نظام کو ایک زیادہ منصفانہ اور معقول سمت کی جانب بڑھانے کی کوشش میں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]