پاکستان کے سائبر مستقبل کو مضبوط بنانےکیلئے پاکستان سوفٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن اور ائیر یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط۔

0

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) 27 مئی 2025 کو پاکستان سوفٹویئر ہائوسز ایسوسی ایشن P@SHA اور نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی (NCCS) نے AIR یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد انڈسٹری اور اکیڈمی کے تعاون کو بڑھانا، مقامی سائبر سیکیورٹی حل کو فروغ دینا اور پاکستان کے مجموعی سائبر ماحولیاتی نظام کو تقویت دینا ہے۔

اس ایم او یو پر پاشا کے سیکٹری جنرل علی حسنی اور ڈاکٹر عمار مسعود ڈائریکٹر NCCS اور ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اے آئی ائیر یونیورسٹی نے دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی اس تقریب میں جن دیگر افراد نے شرکت کی۔

ان میں ڈاکٹر سونیا سلیم، سی ای سی کی رکن اور چیئر، تنوع اور شمولیت کمیٹی پاشا، ڈاکٹر زونیرہ جلیل ڈین NCCS ائیر یونیورسٹی، ڈاکٹر مہدی حسن ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ، اے آئی آر یونیورسٹی، ڈاکٹر حمید الرحمان ایچ او ڈی گیم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، اے آئی آر یونیورسٹی ، مسٹر وہاج منیجر ORIC ائیر یونیورسٹی اور بلال افضل پروگرام مینیجر، NCCS ائیر یونیورسٹی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]