(PFUJ) ملائشیا چیپٹر کے وفد کی پنجتن گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عثمان نثار سے ملاقات ، پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

0

کوالالمپور (محمد وقار خان) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ملائشیا چیپٹر کے وفد نے پنجتن گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری عثمان نثار سے ملاقات کی، ملاقات میں ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صحافیوں کے وفد نے آؤٹ پاس کے اجرا ، جیلوں میں قید ہموطنوں ، بیمار اور بیرون ملک وفات پا جانے والے پاکستانیوں کی میتوں کی منتقلی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی ۔

چوہدری عثمان نثار نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پی ایف یو جے کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران چوہدری عثمان نثار نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر پاکستانی افواج اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے صدر آصف علی زرداری اور دیگر حکومتی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔دونوں جانب سے کمیونٹی کی فلاح کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]