کویت میں گولڈن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد،ہاکی کے دیوانوں کی بھرپور شرکت

0

کویت (محمد عرفان شفیق سے) کویت میں گولڈن کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہاکی کے دیوانوں کے ساتھ ساتھ کویت میں بسنی والی پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی میچ کویت آئل کمپنی گرین یونٹی ہاکی اور کویت ہاکی کینگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو کویت آئل کمپنی گرین یونٹی ہاکی کی ٹیم نے باآسانی 0-5 سے جیت لیا۔

کویت آئل کمپنی گرین یونٹی ہاکی کی کامیابی میں نائب کپتان اور گول کیپر اویس مرزا نے کلیدی کردار ادا کیا اور اپوزیشن کے ممکنہ گول روک کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ہاکی شائقین کی کثیر تعداد نے اپنا قومی کھیل دیکھا اور دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح روایتی کیک کاٹ کر کیا گیا جبکہ حاضرین و شائقین ہاکی کے لیے ریفرشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ دو ماہ تک جاری رہے گا جس میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]