صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو کا عقیل آرائیں، نزاکت علی گجر اور راجہ فرہاد کے اعزاز میں عشائیہ

0

پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دینے اور ان کے مسائل سننے کے لیے اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے،عقیل آرائیں

عمران خان پہلے دن سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی بات کرتے رہے ہیں،نواز خان جدون

اوورسیز کنونشن میں پاکستانیوں کے مسائل اپنی قیادت تک پہنچائیں گے،محمد ثقلین مہرو

اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنا پی ٹی آ ئی کی کامیابی کا سبب بنے گا،ہم اوورسیز کنونشن میں پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے،محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)گزشتہ شب صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو نے سعودی عرب سے امارات “شکریہ عمران خان”مہم کے سلسلے میں آئے ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی(آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر)مڈل ایسٹ عقیل آرائیں،جنرل سیکریٹری سعودی عرب نزاکت علی گجر اور صدر پی ٹی آئی دمام راجہ فرہاد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔

تقریب میں صدر پی ٹی آئی یو اے ای نواز خان جدون نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال بابر، ویمن سیکریٹری دبئی حمیرہ نسیم، فجیرہ ریجن سے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رانا عدنان، انفارمیشن سیکریٹری عرفان والہ، شارجہ سے جنرل سیکریٹری حفیظ احمد، جنرل سیکریٹری ابو ظہبی محمد نوید، سیکریٹری مینار ٹی ونگ ابو ظہبی فیصل خرم گلِ، حرا مسعود ، محمد رضا اور دیگر انصافین شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے محمد حفیظ نے کیا جبکہ ناظم ممبر کے فرائض ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق نے ادا کیے۔ دونوں ممالک کے قومی ترانوں کے بعد صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو نے مہماناںِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، اوورسیز کنونشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پی ٹی آئی یو اے ای ٹیم کا ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی عقیل آرائیں سے تعارف کروایا۔

ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی عقیل آرائیں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ آپ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اس کنونشن میں بیان کریں اپنی تجاویز لے کر جائیں کہ کیسے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کنونشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا کہ مختلف وزرا اور متعلقہ محکموں کے افراد سے ملاقاتیں کروائی جائیں گی تاکہ براہ راست تجاویز پیش کی جا سکیں۔ نواز خان جدون نے کہا کہ ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسائل سننے کے لیے اوورسیز کی الیکٹیڈ باڈی کو مدعو کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھرپور شرکت کریں گے اور مسائل کو اجاگر کریں گے۔

جنرل سیکریٹری سعودی عرب نزاکت علی گجر نے کہا پی ٹی آئی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں پھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ صدر پی ٹی ائی ام القوین محمد فہیم بیگ نے کہا کہ ہم مکمل تیار کے ساتھ کنونشن میں شرکت کریں گے اور اوورسیز کے مسائل قیادت کے سامنے رکھیں گے۔

صدر پی ٹی آئی دمام راجہ فرہاد نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن جمہوریت کی بنیاد ہے اور ہماری پارٹی کی خوبصورتی ہے کہ پارٹی کے اندر بھی جمہوری نظام قائم ہے۔ تقریب کی آخر میں شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!