عمران خان عدم اعتماد کا سامنا کریں یا استعفیٰ دے کر گھر جائیں، اراکین اسمبلی کو بددُعایں نا دیں،پی پی پی کینیڈا
انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بددُعایں دینے کی بجا ئے آئینی طریقے سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا اسمبلی میں مقابلہ کریں یا استعفیٰ دے کر عزت سے گھر چلے جائیں۔
عمران خان یاد رکھو قوم تمہاری حقیقت جان چُکی ہے اور تمہاری پٹاری میں قوم کو بے قوف بنانے کے لئے کُچھ نہی بچا۔
دونوں رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی کے رویے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اسد قیصر نے سپیکر کے غیر جانبدار عہدے کی بے تو قیری کی ہے اور اپوزیشن قیادت سے مطالبہ کیا کی سپیکر کے خلاف فوری طور پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے۔