ہمار ی سیاست اور ہمارا جینا مرنا عوام کیلئے ہے ،فوزیہ حمید کا پی ایس پی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

0

اولڈھم(وسیم چودھری)گریٹر مانچسٹر کے شہر اولڈھم میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی فوزیہ حمید اور پاک سرزمین پارٹی یوکے کے صدر الطاف شا ہد سدھو سمیت دیگر رہنما ئو ں نے شرکت کی ۔ پاک سرزمین پارٹی کی یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی تقریب میں برطانیہ بھر سے پی ایس پی کے ورکرز اور رہنما ئو ں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور سابق ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی 23 مارچ 2016 وجود میں آئی مگر حقیقی معنوں میں ہماری پارٹی مضبوط 2018 کا الیکشن ہارنے کے بعد مضبوط ہوئی ،جو عناصر کہتے تھے یہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہے انہیں الیکشن نتائج نے واضع کر دیا کہ یہاں ان کے ذاتی مفاد پروان نہیں چڑ سکتے ۔

تقریب میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا، صدر پی ایس پی برطانیہ الطاف شاہد، سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود ،جنرل سیکریٹری امیر فیصل ا عوان، نائب صدور زبیدہ خانم ،خواجہ یونس،غلام نبی عامر اور ڈاکٹرعبدالرر ئو ف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فوزیہ حمید نے 3 مارچ 2016 کی مصطفیٰ کمال کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے اس وقت مصطفیٰ کمال کو غدار کہتے تھے مگر میرے دل نے گواہی دی مصطفیٰ کمال نے جتنی بھی باتیں کی تھیں اور آج تک کی ہیں وہ سچ اور حقیقت پر مبنی ہیں اور آج اپوزیشن اور حکومت کی پارٹیاں سکڑتی جا رہی ہیں، ہماری جماعت روز بروز پھیلتی اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کے متنازع بلدیاتی بل کے خلاف پی ایس پی کی جدوجہد اور دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سے کامیاب مذ اکرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمار ی سیاست اور ہمارا جینا مرنا عوام کے لئے ہے۔مقریرین نے یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی مناسبت سے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی صرف سیاسی جماعت ہی نہیں ہے بلکہ یہ جماعت پاکستان کی بقاء،استحکام اور ترقی کی ضامن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!