محمد شہباز شریف سے اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بے شمار توقعات ہیں
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسالانہ ایک موبائل فون ٹیکس فری لانے کی اجازت دی جائے
اندرون ملک لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی پر قابو پایا جائے
دوبئی (طاہر منیر طاہر) محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران غلام مصطفیٰ مغل ، فرزانہ کوثر ، محمد غوث قادری ، چودھری ظفر اقبال، عبدالمجید مغل ، محمد جمیل بنگیال ، ملک دوست محمّد اعوان ، راجہ عابد حسین ، شہزاد ملک، محمد شہزاد بٹ ، عامر سہیل گھمن ، جان قادر ، چودھری عبدالغفار ، چودھری شہباز غفار ،خواجہ عبدالوحید پال، راجہ ابو بکر آفندی ، رانا محمد نعیم ، راجہ ظہیر سملالوی ، راؤ اکبر ساقی ، چودھری عبدالرازق گجر ، طاہر بھنڈر ، حاجی محمد نواز اور میاں غلام محی الدین کے علاوہ امارات میں مقیم تمام لیگی کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔
متذکرہ لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سےاندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بے شمار توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ محمد شہباز شریف اپنی بہترین قائدانہ اور ایڈمنسٹریٹو صلاحیتوں کو بروئے کر لاتے ہو ئے اندرون ملک لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی پر قابوپائیں تا کہ عام آدمی کو فائدہ مل سکے۔
امارات میں مقیم پاکستانیوں نے محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری لانے کی اجازت دی جائے، یہ جائز مطالبہ پورا ہونے پر پوری دنیا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا ۔