لبنان میں بدبخت بیٹے نے نماز پڑھتی ماں کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

0

بیروت(تارکین وطن نیوز)لبنان میں بدبخت بیٹے نے مصلے پر نماز پڑھتی اپنی ماں کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے میں بیٹے نے اپنی ماں پر تیز دھار چاقو سے اُس وقت حملہ کردیا جب وہ مصلے پر نماز ادا کر رہی تھیں، ماں کو گردن سر اور کندھے پر گہری چوٹیں آئیں۔

پڑوسیوں نے شدید زخمی حالت میں ماں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انھوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق بدبخت بیٹے نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

گرفتاری کے وقت کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ قاتل منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑا رہا ہے اس کی بے ربط گفتگو سمجھ نہیں آرہی ہے اور وہ نشے میں دھت دکھائی دے رہا ہے۔پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ ماں بیٹے اس گھر میں کافی عرصے سے اکیلے رہا کرتے تھے اور کبھی دونوں سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی۔

اہل علاقہ کے مطابق بیٹے کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل تھے جس کے لیے ماں بیٹے کو ایک مذہبی عالم کے پاس روحانی علاج کے لیے بھی لے کر گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!