وہ جب تک امارات میں مقیم رہے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی بھرپورخدمت کی
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی آج بھی انہیں اچھے الفاظ سے یاد کرتی ہے
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین کی طرف سے سید شرافت علی شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
دبئی(طاہر منیر طاہر)متحدہ عرب امارات میں ایک عرصہ تک مختلف النوع خدمات انجام دینے والے با صلاحیت پاکستانی سید شرافت علی شاہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے گرانقدر خدمات پرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ جتنا عرصہ بھی امارات میں رہے پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات سر انجام دیتے رہے۔
انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ دبئی ، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، تعلیمی اداروں اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپنے علمی، ادبی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھاے اورسٹیج سیکرٹری کے فرائض بطریق احسن انجام دیے۔
سید شرافت علی شاہ دبئی میں اپنا عرصہ ملازمت پورا کر کے پاکستان جا چکے ہیں لیکن ہمیں ان کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے،سید شرافت علی شاہ ایک بہترین آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے دوسروں کو فائدہ پہنچایا۔
نوجوان نسل کو راہ راست پہ لانے کے لیے ڈراموں اور لانگ پلیز کے ذریعے ان کی رہنمائی کی، سید شرافت علی شاہ آجکل کراچی میں مقیم ہیں اور اپنی فنکارانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، چودھری خالد حسین نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے سید شرافت علی شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی ہے۔