جرمنی : میونخ میں جی سیون کا سربراہی اجلاس ،عمارت کے باہر سکھ ،کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ
میونخ(رپورٹ:مہوش ظفر)جرمنی کے شہر میونخ میں جی سیون کا تین روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوتے ہی دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے وہاں پہنچ کر مظاہرے شروع کردیئے ہیں۔

جرمنی کے شہر میونخ میں جی سیون کا سربراہی اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں امریکی صدر جو ہائیڈن سمیت گروپ میں شامل ساتوں ممالک کے سربراہان،راہنما اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی پہنچ چکے ہیں ۔
بھارت کی طرف سے نمائندگی کرنے کے لئے وہاں کے وزیراعظم نریندر مودی بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میونخ میں بھارتی اقلیتوں نے یہاں جرمنی میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف عمارت کے با ہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں سکھ ،کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان، خالصتان و کشمیر سمیت دیگر جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔