پاکستان کا ایک اور سپوت جرمنی میں ذہانت کی معراج کو چھو گیا

0

فخر پاکستان معیز اللہ بیگ کی برلن میں منعقدہ SCRABBLE کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلی پوزیشن

اس مقابلے میں امریکہ کی دوسری جبکہ فرانس تیسری پوزیشن پر رہا

برلن(مہوش ظفر)اللہ نے کیسے کیسے ہیرے ہمارے ملک کو دیئے ہیں۔پاکستان کا ایک اور سپوت جرمنی میں ذہانت کی معراج کو چھو گیا،ایک اور فخر پاکستان معیز اللہ بیگ نے حالیہ دنوں میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے SCRABBLE کے انٹرنیشنل مقابلوں میں 15 میں سے 13 مقابلے جیت کر 1057 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس مقابلے میں امریکہ کی دوسری پوزیشن جب کہ فرانس تیسری پوزیشن پر رہا۔

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معز اللہ بیگ کو 19 جون کو برلن میں منعقد ہونے والی World SCRABBLE Champoin Shipمیں 15 میں سے 13 مقابلے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر برلن میں موجود سفارتخانہ پاکستان نے سفارتخانہ پاکستان آمد اور سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نہ صرف معیز سے ملاقات کریں گے بلکہ انھیں تعارفی اسناد سے بھی نوازیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]