پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ ، ڈاکٹر فاطمہ حسن کی کتاب اردو شاعرات اور نسائی شعور کی تقریب پذیرائی

0

مشاعرے میں پاکستان اور یورپ سے معروف شعراء نے شرکت کی

پیرس(سید شاہ زیب ارشد)پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ اور ڈاکٹر فاطمہ حسن کی کتاب اردو شاعرات اور نسائی شعور کی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے ویلیر لے بیل میں واقع ذائقہ ہال میں پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی عالمی مشاعرہ اور پاکستان کی معروف شاعرہ ادیبہ اور محقق ڈاکٹر فاطمہ حسن کی کتاب اردو شاعرات اور نسائی شعور کی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔

مشاعرے میں پاکستان اور یورپ سے معروف شعراء نے شرکت کی جن میں پاکستان سے ڈاکٹر فاطمہ حسن اور سلمان باسط کے علاوہ انگلینڈ سے غزل انصاری ،جرمنی سے عاطف توقیر اور اسکاٹ لینڈ گلاسگو سے راحت زاہد شامل ہیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری طاہر عباس گورائیہ نے کیا، نعت کی سعادت محترمہ ستارا ملک نے حاصل کی، پروگرام کی نظامت کے فرائض پیرس ادبی فورم کی چیئر پرسن سمن شاہ نے بخوبی ادا کیے، پروگرام کے پہلے حصےمیں ڈاکٹر فاطمہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر فاطمہ حسن نے اردو شاعرات اور نسائی شعور پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی،پروگرام کے دوسرے حصے میں جشن آزادی مشاعرہ کا آغاز ہوا، مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر فاطمہ حسن اور مہمان خصوصی سلمان باسط تھے۔

مشاعرے میں سمن شاہ ،،عاطف توقیر،غزل انصاری، راحت زاہد اور مقامی شاعر راجہ ظفر زعفران نے اپنا کلام سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا، پیرس ادبی فورم کی جنرل سیکرٹری ناصرہ خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،، بعدازاں پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی خوشی میں ملی نغمے پیش کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!