نیزہ بازی مقابلہ سلطان انٹرنیشنل کے نام سے منعقد کیا گیا
ایک روزہ ٹورنامنٹ کا اہتمام ٹیم سلطان نے صحارا اسٹیبل اور حسینی اعوان کلب کے تعاون سے کیا
ملک تصدق حسین اعوان کے کلب حسینی اعوان کلب کی ٹورنامنٹ میں خصوصی طور پر شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار نیزہ بازی کے مقابلوں کا اعزاز پاکستانیوں نے حاصل کر لیا،نیزہ بازی کے مقابلوں کو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگوں نے بھی دلچسپی سے دیکھا اور پسند کیا۔
ان مقابلوں میں دبئی پولیس اور متحدہ عرب امارات قومی ٹیم سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پیر سلطان بہادر عزیز پاکستان سے تشریف لائے۔ ملک تصدق حسین اعوان کی قیادت میں چکوال سے کثیر تعداد میں شوقین حضرات نے شرکت کی۔
پہلی پوزیشن ٹیم سلطان جبکہ دوسری قومی ٹیم یو اے ای اور تیسری پوزیشن مون لائٹ اسٹیبل نے حاصل کی۔ سنگل کیٹگری میں قومی ٹیم یو اے ای کے سیف الںحطاری پہلے، دبئی پولیس کے عیسیٰ البلوچی دوسرے اور حسنین حمید سحر اسٹیبل تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین گھوڑ سواروں میں صغیر زرگر پہلے، پیر سلطان بہادر عزیز دوسرے اور سیف الحطاری تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹورنامنٹ میں صدر سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین، ڈائریکٹر سوشل سینٹر شارجہ افتخار احمد، صدر پی ٹی آئی ابوظہبی محمد ثقلین مہرو، معروف سماجی راہنما چوہدری شیراز ہڈالہ، چوہدری نثار چکرال، چوہدری عبدالرزاق کنیال صدر اورسیز فورم منڈی بہاالدین یو اے ای، راجہ رضوان، تصور گجر بھون، خالد نوابی، حاجی ناصر کہوٹ، حاجی اظہر، نثار حیدر شرطہ، حاجی اشرف ڈھکو، مظہر کر سال، چوہدری ندیم کرسال، چوہدری عمران ، عبدالوہاب جھکڑ، اور دیگر معززین چکوال و شوقین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں پیر سلطان بہادر عزیز اور ملک تصدق حسین اعوان نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چوہدری نثار چکرال کو بہترین انتظامات کرنے پر گولڈ میڈل دیا گیا۔ چوہدری نثار چکرال کا امارات میں ثقافتی سرگرمیوں (والی بال،کبڈی،نیزہ بازی) کے فروغ میں بھرپور کردار رہا ہے۔