اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
اس کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے جس نے 6 مہینے کی انتھک محنت سے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال لیا اور دُنیا کے سامنے پاکستان کے موقف کو کامیابی سے پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں پیش کیا جس سے اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلی پر قرارداد منظور کی۔