ہنسانے والا،رُلا گیا

0

دیکھتی آنکھوں پڑھتی زبانوں کو سدرہ بھٹی کا سلام ارض ہے،امید کرتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوں گے،رب کائنات سے دعا ہے کہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،خوش و خرم آباد رکھے،آمین،ثم آمین۔

آج بہت ہی دکھ کے ساتھ میں (مرحوم) عمر شریف صاحب کا ذکر کرنا چاہتی ہوں اور آج کے کالم میں ہم خصوصی طور پر مرحوم عمر شریف صاحب کی بخشش اور مغفرت کیلئے دعا بھی کریں گے۔

محمد عمر شریف جو19اپریل1960کو کراچی میں پیدا ہوئے اور2اکتوبر2021کو جرمنی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

سچا محب الوطن،سچا عاشقِ رسولؐ انتہائی عاجز اور نفیس انسان،ہر شخص ان کے دکھ اور غم میں مبتلا ہے۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف صاحب کو بے شمار اعزازات اور ایوارڈ سے نوازا گیا،پاکستان کے عزیم ہیرو کی خدمت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔عمر شریف صاحب کی تعریف بیان کرنے کیلئے الفاظوں کا ذخیرہ نہیں،ہر آنکھ اشکبار ہے،ہر دل اداس اور غمگین ہے۔

عمر شریف صاحب نے پوری دنیا کو ہنسایا،ساری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ قبرستان میں کی جائے گی۔انکی نماز جنازہ جرمنی میں مقامی وقت کے مطابق ادا کرنے کے بعد ان کے جست خاکی کو پاکستان لے جایا گیا ہے۔

آئیے سب مل کر دعا کیلئے ہاتھ بلند کرتے ہیں،یااللہ کریم عمر شریف صاحب کی بخشش اور مغفرت فرمانا،ان کے صغیرہ،کبیرہ گناہ معاف فرمانا۔اے رب کائنات سب گھر والوں کو اور لاکھوں چاہنے والوں کو صبر و جمیل عطا ہو،آمین،ثم آمین۔

اللہ تعالیٰ عمر شریف صاحب کی قبر کو روشن کرنا اور جنت کا باغیچہ بنانا۔یااللہ آخرت کی منزلیں آسان کرنا،آمین،ثم آمین۔یا رب العلمین۔

اللہ تعالیٰ ساری دعائوں کو قبول و منظور فرمائے،آمین۔

آخری پیغام سب پڑھنے والوں کیلئے زندگی کا کچھ بھروسا نہیں کب کس کا نمبر آ جائے،خدارا اچھے اخلاق اپنائیں اور اللہ ہم سب کو حضورؐ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین،ثم آمین۔

جزاک اللہ
دعائوں کی طالبہ
سدرہ بھٹی (لندن)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!