الخوانیج دبئی میں لاروش کچن کا شاندار افتتاح

0

لاروش کچن کھانے مراعات یافتہ لوگوں کیساتھ ساتھ غیر مراعات یافتہ لوگوں کیلئے بھی ہیں

ہمارے کھانوں کا منفرد ذائقہ ہی ہماری پہچان ہے،ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد جہانگیر ملک،مہر شفیق سرگانہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) الخوانیج دبئی میں لاروش کچن کا شاندار افتتاح ہوا جس کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین چوہدری احسن طارق تھے۔ اس موقع پر لاروش کچن کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد جہانگیر ملک اور مہر شفیق سرگانہ نے تمام مہمانوں کوگلدستے پیش کئے اور خوش آمدید کہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ کے صدر چوہدری راشد فاروق اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ملک شہزاد یونس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محمد احسن طارق، ڈاکٹر محمد جہانگیر ملک اور مہر شفیق سرگانہ میزبان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف کچن پوائنٹس کھولے گئے ہیں جہاں روایتی کھانے تیار کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے لاروش کچن میں تیتر، بٹیروالے چاول، زردہ اور بہت سے دوسرے منفرد کھانے دستیاب ہیں۔

ہمارے تیار کردہ کھانے مناسب قیمت پرمل سکتے ہیں تاکہ ہمارے کھانے مراعات یافتہ لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر مراعات یافتہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ہمارا منفرد ذائقہ ہماری پہچان ہے۔

اس موقع پر لاروش کچن کے افتتاحی ربن کاٹنے کی تقریب ہوئی،جس میں راؤ علی رضا، زاہد سجاد عمران، لیاقت سہیل، انجینئر نعیم بلوچ، انجینئر عمران شاہد بلوچ، راؤ عرفان، لیاقت علی، رانا سہیل زاہد، امجد اقبال، حمزہ ڈوگر، راؤ علی رضا، عمران بلوچ ،تصدق حسین ہاشمی، ابو بکر، تنویر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!