سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن وفِن لینڈ کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل
فنڈز جمع کرنے کیلئے ترک سفارتخانہ کی جانب سے مقامی بینک میں خصوصی اکائونٹ کھول دیا گیا
اسٹاک ہوم(زبیر حسین)سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن وفِن لینڈ کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی سے مدد کی اپیل، ترک سفارتخانہ کی جانب سے مقامی بینک میں ڈونیشن کے لئے خصوصی اکا ئونٹ کھولا گیا ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر اسٹاک ہوم میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے مسلمانوں کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔
اس سلسلے میں سفیرِپاکستان ڈاکٹرظہوراحمد نے براہ راست کمیونٹی سے رابطہ کیا ہے ، ترک سفارتخانے کے جانب سے فنڈز جمع کرنے کے لئے مقامی بینک ایس ای بی میں اکاؤنٹ کھولا گیا ہے، بنک اکاونٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
Bank: SEB
Account number: 52771111004
Swish: 1236952261
سفیرِ پاکستان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو دل کھول کر عطیات جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔