گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین چشتیاں میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں تقریب

0

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر TEVTA میاں عثمان احمد اور اکاؤنٹس آ افیسر شاہد محمود تھے

چشتیاں(رپورٹ:ایس عبدالغفور قیصر)گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین چشتیاں میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر TEVTA میاں عثمان احمد اور اکاؤنٹس آ افیسر شاہد محمود تھے ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،نعت کے بعد پرنسپل ادارہ میڈم ثمینہ کوثر نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور جشن بہاراں پر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی حصّہ لینے کا مشورہ دیا ۔

آفس انچارج صفدر جمیل نے بھی سٹیج پر اپنے عمدہ خیالات کا اظہار کیا ۔ طالبات کے درمیان ملی نغمے تقاریر رسہ کشی میوزیکل چیئر اور دیگر مقابلے ہوئے ۔

ادارہ میں زنانہ مردانہ اور بچوں کے جدید ترین ڈیزائنو ں میں سلے ہو ئے ملبوسات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جسے آنے والی مہمان خواتین نے بہت سراہا ۔

آخر میں مہمان خصوصی نے اس پروگرام کی کامیابی پر ادارہ هذا کی پرنسپل میڈم ثمینہ کوثر کو مبارک باد دی اور طالبات کو تعلیمی سپورٹس اور تعمیری سرگرمیوں میں حصّہ لینے کی تلقین کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!