سرگودھا کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریاض احمد گجر کے ڈیرہ پر افطار پارٹی کا اہتمام

0

افطار پارٹی میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کےساتھ وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے خصوصی شرکت کی

سرگودھا (رپورٹ:حافظ عرفان کھٹانہ) سرگودھا کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ریاض احمد گجر کے ڈیرہ پر پر وقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس پر مسرت موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 75 صاحبزادہ چوہدری کاشف ریاض گجر اور چوہدری وقاص گجر ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

چوہدری کاشف ریاض گجر نے کہا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہمیں محبت و اخوت کا درس دیتا ہے اس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت کے لئے وقت دینا چاہیے، بالخصوص غرباء و مساکین کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ،میرا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے ،میرے دروازے میرے علاقے کی عوام کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ،ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری وقاص گجر ایڈووکیٹ نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!