سفارتخانہ پاکستان کویت کی زیرسرپرستی،گرینڈ پرل جنرل ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ کویت کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب 11اگست2023ء کو منعقد کی جائیگی
کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت میں گرینڈ پرل جنرل ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ کویت کے چیف ایگزیکٹیو شمشاد خان تنولی نے میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ ایک نشست میں بتایا کہ سفارتخانہ پاکستان کویت کی زیر سرپرستی اور گرینڈ پرل جنرل ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی لمیٹڈ کویت کے زیراہتمام کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر جمعہ 11 اگست 2023 کوجشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کررہے ہیں۔
تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شان خان، یمسہ نور اور دیگر گلوکار اردو، پشتو، سرائیکی اور پنجابی زبان میں اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے اور ملی نغمے اور لوک گیت پیش کریں گے۔
اس پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں پروگرام کے اسپانسر شمشاد احمد خاں تنولی نے گذشتہ شب مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ راجدہانی ریسٹورنٹ میں ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا۔
میڈیا نمائندوں نے پروگرام کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے سلسلہ میں تجاویز پیش کیں جن کا شمشاد احمد خان تنولی نے خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ مشاورتی نشستوں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔
میڈیا کے جن نمائندوں نے اس مشاورتی اجلاس میں شرکت کی، ان میں محمد عمر، محمدندیم اکبر، خالد جاوید نور، محمد عرفان شفیق، سلمان خان، امتیاز قریشی، ملک جاوید ساقی،محمداویس، محمد ریاض، سلمان شاہ، شریف حدیثوی شامل تھے۔