باہمی استفادہ کیلئے جامعات کے مابین سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے، سفیر پاکستان

0

سپایونیورسٹی کے165پوسٹ گریجویٹس اورانڈرگریجویٹس کواسناداورمیڈلز سے نوازا گیا

راس الخیمہ میں قائم سپایونیورسٹی مختلف شعبوں میں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کر رہی ہے، فیصل نیاز ترمذ ی

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں قائم سپا یونیورسٹی میں پانچویں گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذ ی نے شرکت کی، اس موقع پر امارات میں فلپائن کے سفیر، ماہرین تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سپا یونیورسٹی کے 165 پوسٹ گریجویٹس اور انڈرگریجویٹس کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا، تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی نے فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنے پر سپا یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی قلیل عرصہ میں سنگ میل عبور کرنے پر یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا۔

فیصل نیاز ترمذ ی نے فارغ التحصیل طلباء کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنے کی تلقین کی اور انہیں اپنے مقا صد پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنے اہداف کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

سفیر پاکستان نے پروقار تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی کی قیادت اور انتظامیہ کی کوششوں کوسراہتے ہوئے تجویز دی کہ یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے ذریعے پاکستان کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹیوں کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کرنا چاہیے جب کہ باہمی استفادہ کے لئے جامعات کے مابین سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی ہونا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!