سابق پاکستانی سفیرجاوید ملک کی نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑسے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

0

اوورسیز پاکستانی سیاسی اختلافات سے بالا ترہوکرملکی مفاد کے لئے متحد ہیں،جاوید ملک

وزیراعظم نے ملک کے لئے جاوید ملک کی سفارتی اورسماجی خدمات کو سراہا

وفاقی بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت تجارت کے تعاون سے پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے قیام کی تجویز

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے نگران وزیراعظم پاکستان انور الحق کا کڑ سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی اور مختلف ملکی و بین الاقوامی امورپر بات چیت کی،اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پاکستان اور خلیجی ممالک کے مابین تجارت اور سرما یا کاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

جاوید ملک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی ملک کے لئے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، جاوید ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کرناچاہتی ہے جن میں اوورسیز پاکستانی بزنس مین، تاجر، سرمایا کار اوردیگر با صلاحیت افراد شامل ہیں۔

لہٰذا حکومت کو چاہیے کے انکی حوصلہ افزائی کرے اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے، اس حوالے سے وفاقی بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت تجارت کے تعا ون سے پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے قیام کی تجویز بھی زیرغور آئی جس کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم نے ملاقات میں موجود وفاقی حکومت کے ا علیٰ افسران کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر اعظم نے ملک کے لئے جاوید ملک کی سفارتی اور سماجی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی کے حوالے سے حکومتی سطح پر ہر ممکن تعا ون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے معا ون خصوصی وفاقی سیکرٹری سرمایا کاری اور اقتصادی امور کے علاوہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے علی حکام بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!