پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال کے اعزاز میں میاں غلام محی الدین کا عشائیہ

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدرمیاں غلام محی الدین نے گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں خواجہ عبدالوحید پال اور دیگر لیگی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ پاکستان کو زیر بحث لایا گیا، پی ایم ایل این کے متذکرہ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا پاکستان آنا پاکستان اور عوام کے لئے بیحد مفید ثابت ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھے گا اور ن لیگ ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گی، ہمارے عظیم قائد محمد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے جس سے ملک میں ترقی کا دور دورہ ہو گا اور عوام الناس کو ہر طرح سے ریلیف ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!