چینی وزارت خارجہ کی داسو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

0

پاکستان چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے داسو دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و تعزیت اور متاثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے اور ساتھ ہی پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور فولاد جیسے مضبوط بھائی ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

چین پاکستان تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!