مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام ورکرز کنونشن،صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار کا اظہار ناراضگی

0

پیرس (سلطان محمود ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، کنونشن میں ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، حال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری پارٹی کو حکومت ملی تو اس وقت پاکستان کے حالات کیا تھے اور اب کیا ہو گئے ہیں،ہمارے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا،نا اہل لوگوں کی حکومت بنوا دی گئی جس نے روپے کو بے قدر کر دیا۔

مہنگائی کا طوفان ملک میں آ چکا ہے،آپ کے عزیز و اقارب پاکستان میں مشکلات کا شکار ہیں،ان لوگوں کی حکومت چلانے کی کوئی تیاری نہیں تھی،ان کا کام صرف اور صرف جھوٹ بولنا ہے اور اپنی ہر ناکامی کی ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالنا ہے،اس وقت جو گرائونڈ ریلیٹی ہے کہ مہنگائی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں، ہم نے کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کو ختم کر دیا تھا۔شوگرمافیا،آٹا مافیا،ادویات مافیا ،پٹرول مافیا سب حکومت کے نیچے ہے اور کابینہ میں بیٹھیں ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے 11000 میگاواٹ کے پراجیکٹ لگائے،3600میگا ایل این جی لگائے ۔اگر ملک کہ حالات ایسے ہی رہے تو لوگ کیسے جیئیں گے،پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے نوجوان طبقے کے اخلاق کو تباہ و برباد کر کےرکھ دیا ہے،جتنی جلدی ہو سکے اللہ ہمیں ان کی حکومت سے نجات دلائے،موجودہ حکومت نے پاکستان کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے۔

کنونشن کے دوران اسحاق ڈار اس وقت ناراض ہو گئے جب صحافی سید شاہ زیب ارشد نے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان میں مہنگائی بارے بہت تفصیلی بیان کیا مگر آپکی لیڈر شپ گذشتہ 3 سال سے لندن میں مقیم ہے، آپ پاکستان جاکر کیوں عوام کیساتھ کھڑے نہیں ہوتے، کیوں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے نہیں کرتے؟اس پر اسحاق ڈار ناراض ہو گئے اور مزید سوالات کے جواب دئیے بغیر چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!