بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صوبہ چھینگ ہائی اور صوبہ نینگ شیا میں اقلیتی قومیتوں کی آبادی تناسب نسبتاً زیادہ ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئےان دو صوبوں کا دورہ کیا ۔
ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کرنے کے لئے کسی بھی قومیت کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے اقلیتی قومیتی علاقوں میں جاکر اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔
چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے شاندار قوتوں کو اکٹھا کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پوری پارٹی اور پوری قوم کے لوگ ایک ہی سمت اور نصب العین کے لئے متحد ہوکر آگے بڑھیں۔