سکول آف ہائیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر بلال بابر ،منیجر نکولیٹہ لوپن اور ٹیم کی جانب سے اولڈھم برانچ کی اوپننگ تقریب کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) سکول آف ہائیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ممتاز قانون دان بلال بابر اور منیجر نکولیٹہ لوپن اور انکی ٹیم کی جانب سے اولڈھم برانچ کے اوپن ڈے کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اوپننگ کا کیک بھی کاٹا گیا،مئیر اولڈھم کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان اور یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا کی خصوصی شرکت کے علاوہ مقامی کمیونٹی اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
سکول آف ہائیر ایجوکیشن کی مانچسٹر کے بعد اولڈھم میں یہ دوسری برانچ ھے،اس موقع پر سکول آف ہائیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر بلال بابر سالیسٹر نے کالج کے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہر عمر کے افراد داخلہ لے سکتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو نوجوانی میں اعلیٰ تعلیم کا حصول جاری نہ رکھ سکے، ان بالغ افراد کو اعلیٰ تعلیم کے لئے کالج اپنی مفت خدمات فراہم کرتا ھے۔
مہمان خصوصی مئیر کونسلر ڈاکٹر زاھد چوہان نے سکول آف ہائیر ایجوکیشن کو اولڈھم میں برانچ کھولنے پر کالج کے ڈائریکٹر بلال بابر اور انکی ٹیم کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم آپ کو مستقبل میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے ،اولڈھم کونسل انکے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔
سکول آف ہائیر ایجوکیشن کی منیجرنکولیٹہ لوپن Nicoleta Lupan کا کہناتھا کہ ھم اپنی سروسز مفت فراہم کرتے ہیں ،سٹوڈنٹ کو فنانس لینے کے لئے بھی مدد کرتے ہیں اور ہم طلبا و طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں بھی انکی مدد کرتے ہیں ۔
یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا نے سکول آف ہائیر ایجوکیشن کی اولڈھم برانچ کی افتتاحی تقریب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر بلال بابر اور انکی ٹیم کی ایجوکیشن میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،سکول آف ہائیر ایجوکیشن میں خدمات پیش کرنے والی بیبا کہی Baiba QAHE نے کہا کہ ہم تعلیم حاصل کرنے والوں کو ہر سطح پر مکمل راہنمائی دیتے ہیں۔
سکول آف ہائیر ایجوکیشن کے ٹیچر محمد اشفاق جو پہلے اسی سکول کے طالب علم تھے نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اعلیٰ ڈگری سکول آف ہائیر ایجوکیشن سے حاصل کی اور اب اسی کالج میں ٹیچر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا کر رہا ہوں ۔
آخر میں شنواری ریسٹورنٹ مانچسٹر کے شیف کے بنے ہوئے لزیز کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی ،سکول آف ہائیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر برطانیہ کے ممتاز قانون دان بلال بابر،مینجرنکولہ لوپن اور انکی ٹیم کی کاوشوں سے مانچسٹر کے بعد اولڈھم میں ہر عمر اور خصوصی طور پر تعلیم بالغاں کو فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے،جسے کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔