حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور ہزاروں ملازمین کی برطرفی پر پیپلز پارٹی کینیڈا کی شدید مذمت

0

اونٹاریو (تارکین وطن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر جاوید گجر اور جنرل سیکرٹری راؤ طاہر نے ایک مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش اور ہزاروں ملازمین کی برطرفی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو متاثر کرے گا بلکہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں بھی رکاوٹ بنے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کیا تھا اور اس کی بندش عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو اس مسئلے کو وزیراعظم کے ساتھ اٹھائیں اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!