5 جولائی 1977 ہماری جمہوری تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک باب ہے،پیپلز پارٹی کینیڈا

0

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) آج پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر جاوید گجر اور جنرل سیکرٹری راؤ طاہر نے 5 جولائی 1977 کے یوم سیاہ کے موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

جاوید گجر نے کہا، "آج کے دن ہمیں اُس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب جنرل ضیاء الحق نے منتخب جمہوری حکومت کو برطرف کرکے پاکستان پر مارشل لا نافذ کیا۔ یہ دن ہماری جمہوری تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک باب ہے جس نے ملک کو سیاسی عدم استحکام، میڈیا پر سینسرشپ، سیاسی جماعتوں پر پابندیاں، مذہبی انتہاپسندی، منشیات کی وبا اور کالے دھن کی لعنت میں مبتلا کر دیا۔

"راؤ طاہر نے کہا، "یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ جمہوریت کی حفاظت اور اس کے فروغ کے لیے ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

"پیپلز پارٹی کینیڈا کی قیادت نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن کو یاد رکھیں اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!