وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا،آٹھ کروڑ 80لاکھ روپے کی جائیداد واپس مل گئی

0

لندن(تارکین وطن نیوز)وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا، شہری محمد عثمان کی آٹھ کروڑ 80لاکھ روپے کی جائیداد انہیں واپس مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اوور سیز پاکستانی کی شکایت پر فوری جوابی کارروائی کی گئی۔ مذکورہ شہری محمد عثمان کی آٹھ کروڑ 80 لاکھ روپے کی جائیداد واپس مل گئی اور ان سے فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔

قبضہ مافیا نے محمد عثمان کو اغوا کر کے جائیداد منتقلی کی دستاویز پر سائن کروایا تھا جس کے بعد محمد عثمان کے بچوں نے برطانیہ سے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کے مطابق پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15ہزار شکایات موصول ہوئیں۔پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!