منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیرِاہتمام بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار کے حوالے سے روحانی،تربیتی نشست کا انعقاد

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیرِ اہتمام بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار کے حوالے سے روحانی،تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

سب سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کی گئی بعد از نعت شریف کا آسٹریا کے مختلف نعت خوانوں نے ہدیہ گل عقیدت پیش کیے۔

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اولاد کی تربیت، اخلاقی اقدار اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار ایک بنیادی جز ہے،والدین بچوں کے سامنے اپنی عملی زندگی میں جو کام سر انجام دیں گے،بچوں کی زندگی پر ان کا اثر ہوگا۔ انہوں نے قرآن و احادیث کی روشنی میں والدین کا بچوں کی تعلیم و تربیت میں انکے حقوق پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا بچے وہی سیکھنے کی کوشش کریں گے جیسا وہ اپنے والدین کو اپنی عملی زندگی میں پائیں گے،لہٰذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کی پرورش صیح معنوں میں کریں تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے انکی زندگی اور دوسرے کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہ ہو۔

آخر میں انہوں نے حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں ان کو تربیت کا ایک بہترین پیکیج قرار دیا۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو ان نصیحتوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

بعد از اں خصوصی دعا امت مسلمین، ملک پاکستان کی ترقی اور استقامت کے لیے کی گئی، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے تمام لوگوں کا تربیتی نشست میں آنے کا شکریہ ادا کیا اور لنگر پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!