افطار ڈنر کا اہتمام عجمان اور شارجہ کے2 فائیواسٹار ہوٹلز کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے کیا
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے پریس قونصلر محمد صالح خاں اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوھدری خالد حسین کی خصوصی شرکت
رمضان المبارک گناہوں اور غلطیوں کیلئے اللہ سے معافی مانگنے کا مہینہ ہے
دبئی (طاہر منیر طاہر) عجمان کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں افطاری کی ایک تقریب ہوئی جس کا اہتمام عجمان اور شارجہ کے 2 فائیو اسٹار ہوٹلز کے ایریا جنرل منیجرافتخار ہمدانی نے کیا۔

افطار ڈنر میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے پریس قونصلر محمد صالح خاں، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوھدری خالد حسین، اشفاق احمد، زمرد بونیری، اعجاز گوندل، حافظ زاھد علی ، کاشان تمثیل ھاشمی، خالد ملک، خالد محمود گوندل ، ارشد رانا ،طارق ندیم ،محمد اشفاق ، حافظ عبدالروف ،امجد قاسمی،رئیس قریشی، ملک وحید بابر ،سمیع اللہ احسان اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
افطار ڈنر میں آمد پر افتخار ہمدانی نے پریس قونصلر محمد صالح خاں کا استقبال پھول پیش کر کے کیا،اس موقع پر محمد صالح خاں نے افتخار ہمدانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النییان نے 2025 کو کمیونٹی کا سال قرار دیا ہے۔
یواے ای میں تمام ممالک اور مذا ہب کے باشندے مل جل کر رہ ر ہے ہیں یہی اس ملک کی ترقی اور کامیابی ہے،پاکستانی کمیونٹی یہاں کی دوسری بڑی کمیونٹی ہے جس کا یہاں کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ہے امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔
افتخار ہمدانی نے کہا کہ ہم امارات کے حکمرانوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہاں ہمیں کاروبار اور ملازمت کے وسیع مواقع فر ہم کئے، ماہ رمضان کی فضیلتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ رمضان المبارک گناہوں اور غلطیوں کے لیے اللہ سے معافی مانگنے کا مہینہ ہے، اس ماہ الله کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔
ماہ رمضان مسلمانوں کے لیے اپنے صدقہ دینے میں اضافہ کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، ماہ رمضان مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے،مسلمانوں کے لیے اپنے اعمال، خیالات اور احساسات پر غور کرنے اور اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کا وقت ہے۔