پاکستانی ٹیکن 8 کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، کوریا کو شکست دے دی

0

اسلام آباد،سیئول (محمد عبداللہ شہزاد) جنوبی کوریا میں منعقدہ ٹیکن 8 ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے ماہر گیمرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔

یہ ایونٹ 14 سے 16 مارچ 2025 کے دوران منعقد ہوا، جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں 7-3 اور دوسرے میچ میں 13-9 سے کامیابی حاصل کی۔ اس تاریخی فتح میں ارسلان ایش، عاطف بٹ، حافظ تنویر، فرزین اور دی جان جیسے معروف کھلاڑیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ جیت پاکستان کی ای اسپورٹس انڈسٹری کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی گیمرز عالمی سطح پر ٹیکن 8 میں اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں مزید عالمی ٹورنامنٹس کے دروازے کھول سکتی ہے۔

پاکستانی عوام اور گیمنگ کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ان کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ای اسپورٹس کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!