افغانستان میں امریکی شہری نے ترجمان طالبان کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا

0

کابل(تارکین وطن نیوز)امارت اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا،امریکی شہری کرسٹو فر کا اسلامی نام محمد عیسیٰ ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچان کر اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا۔

اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔ ترجمان طالبان نے محمد عیسیٰ کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!