وزیر اعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما کی وفاداری کے قصے سوشل میڈیا کی زینت بن گئے

0

لندن(تارکین وطن نیوز)آج کل جہاں سوشل میڈیا، مین اسٹریم میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کی تازہ ترین سیاست، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی کرپشن سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی پہلی اہلیہ کو یاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ، برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ کی وفاداری کے قصے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے جمائما خان کو عمران خان کی زندگی میں آنے والی واحد وفادار عورت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی جانب سے جمائما خان کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی اس کے وزیر اعظم عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔اس ٹوئٹ کے کیپشن میں پی ٹی آئی کے متحرک کارکن کا لکھنا ہے کہ ’عمران خان کی زندگی میں لوگ آئے گئے لیکن وفاداری کی جو مثال جمائمہ خان نے دکھائی وہ تاریخ میں شاید نہ ملے۔‘

ہزاروں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پسند کیے جانے والے اس ٹوئٹ کے کمنٹ باکس میں صارفین اس ٹوئٹ کی تائید اور اس سے متعلق تبصرے کر رہے ہیں۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جہاں جمائما خان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں اُن کی عمران خان کے ساتھ پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُنہیں دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!