تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب حذیفہ ابراہیم بانی و چیئر مین پارکنسنز تھے
عید ملن تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں نے شرکت کی
امارات میں رہنے والوں کو یہاں کے قانون کی پاسداری کرنی چاہیے،حذیفہ ابراہیم
دبئی (طاہر منیر طاہر) پی ٹی آئی ابو ظہبی کے صدرمحمد ثقلین مہرو اورڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی بشارت عباس اعوان کی طرف سے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان، جنرل سیکریٹری یو اے ای سید آصف زمان، یاسر امتیاز، سینئر راہنما پی ٹی آئی یو اے ای سردار عاشق نواز، سابق جنرل سیکرٹری عجمان چوہدری نوید گجر، اختر حسین بوٹو، احسن جمیل راٹھور، جنرل سیکرٹری فجیرہ ڈاکٹر عدنان رانا، انفارمیشن سیکرٹری فجیرہ عرفان والہ، انفارمیشن سیکرٹری ابو ظہبی نوید علی، جنرل سیکرٹری راس الخیمہ ملک ظفر، ویمن سیکرٹری دبئی حمیرہ نسیم، ویمن سیکرٹری ام القوین سعدیہ طارق کے علاوہ نئے شامل ہونے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب حذیفہ ابراہیم بانی و چیئر مین پارکنسنز تھے جبکہ خالد نواف صدر NABDH ALEMARAT بھی اس موقع پر موجود تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے عزیز اللہ ملنگی نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض سعدیہ طارق نے ادا کئے، سید آصف زمان نےمہمانوں کو خوش آمدید کہا، پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والےکارکنوں کو بھی عید ملن تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
محمد ثقلین مہرو نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت اوورسیز پاکستانی ہم پر دو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم یہاں پاکستان کے سفیر ہیں ،ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے دوسرا ہمیں امارات کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہاں کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ محمد ثقلین مہرو نے مزید کہا ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی قانون کی پاسداری کریں اور اپنے ہم وطنوں کو بھی اس بات سے آگاہ کریں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔
مہمان خصوصی عزت مآب حذیفہ ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئےسامعین کو عید کی مبارک دی اور کہا کہ امارات کے ادارے ہر وقت امارات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور آپ کی مدد کے لیے موجود رہتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ یہاں کے قانون کی پاسداری کر کے اداروں کی مدد کریں ۔
پی ٹی آئی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا گیا اورایک دوسرے کا تعارف کروایا گیا۔ نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو بتایا گیا کہ وہ ا مارات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں، تقریب کے اختتام پرمیزبانوں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی اور بشارت عباس اعوان ڈپٹی جنرل سیکریٹری دبئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔