متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں معروف پاکستانیوں کو اعزازی میڈلز سے نوازا گیا

0

ہم متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

پاکستان کے بعد متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں کے قوانین کی پاسداری ہمارا فرض ہے

ایوارڈز ڈسٹربیوشن تقریب میں چودھری خالد حسین، خلیل بونیری اور ملک شہزاد کے تاثرات

دبئی (طاہر منیر طاہر) مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دینے پر گزشتہ دنوں شارجہ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، پختون ویلفیئراینڈ بزنس آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری خلیل بونیری، سماجی رہنما ملک شہزاد یونس، عتیق الرحمن اور میڈیا پرسن طاہر منیر طاہر کو اعزازی میڈلز د یئےگئے۔

یہ میڈلز ممتاز پاکستانی سپورٹس پرسن، عقاب پاکستان چودھری آفتاب حسین کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں دیے گئے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا ذکر کیا گیا۔

چودھری خالد حسین، خلیل بونیری، عقاب پاکستان چودھری آفتاب حسین اور ملک شہزاد نے کہا کہ پاک امارات دوستی لازوال اور برسوں پرانی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی خوشگوار اور مخلصانہ ہیں، متحدہ عرب امارات کے شیوخ نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم حکومت امارات کے بے حد مشکور ہیں۔

متذکرہ شرکا تقریب نے کہا کہ پاکستان کے بعد امارات ہمارا دوسرا گھر ہے لہٰذا ہمیں یہاں کے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے جو ہمار اخلاقی فرض بھی ہے، اس موقع پر پاکستان ، اتحاد بین المسلمین اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی کے لئےدعا بھی کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!