مانٹریال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج،نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ
مانٹریال(تارکین وطن نیوز)کینیڈا کے شہر مانٹریال میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈ مشن پہلے ہی ٹورنٹو منتقل کر دیا گیا ہے، اب قونصلر سروسز بھی بند کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈ مشن کی منتقلی کے بعد مانٹریال میں قونصل خانے کی ضرورت نہیں رہی۔
دوسری جانب مانٹریال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔