سفیر پاکستان ناروے بابر امین کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

0

اوسلو (عقیل قادر) سفیر پاکستان ناروے بابرامین نے عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک اور ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید،عقیل قادرنمائندہ دنیا نیوز ناروے،شیخ خالد محمود صدرمرکزی جماعت اہلسنت ناروے،چوہدری مدثرعلی صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے،اخترچوہدری سابق ڈپٹی سپیکرناروے،چوہدری قمراقبال،مسلم لیگ(ن)ناروے کے چیف آرگنائزرنزیرخالد بٹ،تحریک کشمیرناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی، شیخ طارق پی آئی اے والے، شیخ جنید، سید ریحان شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان ناروےبابر امین نے اورسیز کمیونٹی رہنماؤں سے عید ملے اور تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نےملک پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام پربھی بات چیت کی۔

اس موقع پرسفیر پاکستان ناروے بابر امین نے ناروےاور آئس لینڈ میں بسنےوالے تمام پاکستانی اورمسلمان بہن بھائیوں کوعید کی مبارکباد دی اور عید کے روز اپنی فیملی مصروفیات سے ٹائم نکال کر عیدالاضحی دعوت میں شرکت پرسب کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!