برطانیہ کا پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپس کا اعلان

0

لندن(تارکین وطن نیوز)برطانیہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان کر دیا،یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے درخواستیں طلب کر لیں۔برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلبا ء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کامن ویلتھ پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔

ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلبا ء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ 18 اکتوبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

سکالر شپ کی درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔امیدوار ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!