’’فروغ تعلیم‘‘ کے زیرعنوان رفیق میموریل سکول چک نمبر55گ ب، جڑانوالہ میں سکول کونسل کا ماہانہ اجلاس

0

علاقے میں رفیق میموریل سکول کی خدمات سے بچے بلاشبہ زیور تعلیم سے مستفید ہونگے،ظفر اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحصیل جڑانوالہ کے گائوں ۵۵ گ ب میں رفیق میموریل سکول میں کونسل ممبرز کا اجلاس باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا جسکی سعادت کونسل سکول کے ممبر ذولفقار علی کو حاصل ہوئی ۔ رفیق میموریل سکول ۵۵ گ ب کے پرنسپل اور سکول کونسل کے چئیرپرسن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم پڑھی اور اسکے بعد کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا کہ ہمارا سکول رفیق میموریل سکول ۵۵ گ ب ، جو کہ ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے تو سکول کے کونسل ممبران سے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی کہ ہمارے علاقے ۵۵ گ ب میں بطور انگلش میڈیم سکول کا آغاز ہوا ہے جو کہ ہم سب کے لئے ایک مبارکباد کا موقع ہے کہ جہاں دینی اور دنیاوی تعلیم پر خصوصی توجہ حاصل ہے ۔

لہٰذا ایسے والدین جن تک سکول کی خبر رسائی نہ ہے انہیں بتایا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو ادارہ ھٰذا میں داخل کروائیں تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گا ئوں کے نمبردار محمد بلال ظفر نے علاقائی مصروفیت کے لحاظ سے ظاہر کیا کہ والدین آج کل فصل کے اعتبار سے مصروف ہیں ، لہٰذا انھوں نے یقین دلایا کہ وہ لازماً اس کے لئے کوشاں رہیں گے ۔ اور پر امید ہیں کہ گا ئوں کے بچے بہت مستفید ہونگے سکول کی خدمات سے ۔ کونسل ممبر چوہدری ذوالفقار نے بھی اس ایجنڈا کی مکمل تائید کی ۔

اسکے علاوہ تمام ممبرانِ کونسل چوہدری اسد محمود ، چوہدری محمد یونس نے بھی عہد کیا کہ وہ فروغِ تعلیم کے لئے رفیق میموریل سکول ۵۵ گ ب ، کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔ مزید جو بچے سکول ھٰذا میں زیر تعلیم ہیں انکے لئے سردی سے بچنے کے تحفظات کے موضوع پر بھی بات ہوئی اور یونیفارم میں جرسی ، سوئیٹر ، جیکٹ ، کوٹ اور ٹوپی کا تعین ہوا۔ اجلاس کے آخر میں دعائے خیر ہو ئی ۔

سکول انتظامیہ کی جانب سے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ یوں سکول کونسل کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ رفیق میموریل کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد خالد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ۔ میڈیا کوریج کے حوالے سے فوٹوز بنائی گئیں کیونکہ یہ ہمارے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا حکم تھا۔اجلاس میں ذیشان خان اور عاصم نذیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اور سکول کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!