میاں ایوب،میاں منیر ہانس اور دیگرکاروباری شخصیات نے لنچ میں شرکت کی
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی قانون دان مخدوم رئیس قریشی نے پاکستان سےآئے ایک کاروباری وفد کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا ۔
جس میں سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان میاں ایوب، صدر پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ اور چیئرمین دی ہانس گلوبل گروپ میاں منیر ہانس، محمد اشرف خان، رانا حسین، میاں عدنان، میاں عثمان، احمد نیازی، فرقان حسین، حاجی صدیق، زبیر خان، سید سلیم اور صدیق مغل کے ساتھ دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف النوع کاروباری موضوعات پر گفتگو ہوئی جبکہ میزبان مخدوم رئیس قریشی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔