منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن کی جانب سے معروف سماجی،سیاسی اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

0

اسٹاک ہوم(انسر اقبال بسرا)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن کی طرف سے سویڈن کی معروف سماجی،سیاسی اور ادبی شخصیات کے اعزاز میں اور خصوصی طور پہ ڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب کی طرف سےPride of Pakistan، Award of excellency ملنے پرانکے اعزاز میں ایک نہایت ہی پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔

عشائیہ میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کو خصوصی مبارکباد دی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن کے کام کو سراہا۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بعد میں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی جسکی سعادت سجاد حسین قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن کے جنرل سیکرٹری میاں یاسین اعجاز نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ کس طرح فاؤنڈیشن پاکستان میں اور پاکستان کے باہر ،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی زیر سرپرستی دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔

آپ نے پاکستان کو 600سے زائد سکول ،18کالجز اور ایک یونیورسٹی دی اور دکھی انسانیت کےلئے 107فری ڈسپنسری اور24 شہروں میں ایمبولینسز اور آئی کیمپس کی سہولت دی جاچکی ہے۔اور کس طرح آفت کی گھڑیوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے راشن،کھانا ،کپڑے،طبعی سامان پہنچا کر انکی خدمت کی ہے۔

جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں یاسین اعجاز نے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب کو ایوارڈ ملنے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آپ پاکستان کمیونٹی سویڈن کا سرمایا ہیں، اسی طرح سویڈن کی سیاسی،سماجی،اور ادبی شخصیات نے بھی ڈاکٹر عارف محمود کسانہ صاحب کو اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔

جن میں ادبی شخصیت سہیل صفدر ، سیاسی شخصیت اور سٹاک ہوم کے ہائی کورٹ کے اعزازی جج برکت حسین ، صابقہ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری افتخار حیدر نے ڈاکٹر عارف کسانہ کو مبارکباد پیش کی اور موجودہ تنظیم کی اس کاوش کو بھی سراہا۔ مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے بھی ڈاکٹر عارف محمود کسانہ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد پیش کی ۔

Minhaj Orphan care center کی تعمیر میں حصہ ڈالنے والے افراد کو MWF سویڈن کی طرف سے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے سرٹیفکیٹ دیے جن میں سردار تیمور کشمیری،سمیع ابرار، رضوان رحمت ،کاشف کھٹانہ ،احمد فیاض ،فیصل گل ، محمد ریاض اختر ،تاجندر سنگھ اور جہانگیر خان شامل ہیں۔

اس طرح MWF سویڈن کی ٹیم میں میاں نوید احمد، رافعیہ پروین اور سابقہ جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سویڈن افتخار حیدر چوھدری کو بھی حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،اسکے بعد MWF کی طرف سے سفیر پاکستان محترم ڈاکٹر ظہور احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کا دہشت گردی پر لکھا ہوا فتویٰ، ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کو گفٹ کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذیشان عتیب نے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کو بھی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔اسکے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر ظہور احمد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی لکھی ہوئی کتاب فیوضات محمدی پیش کئی گئی اور آخر میں تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کو پر تکلف ڈنر پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]